Saturday, May 04, 2024
Assalam Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatahu

کوئی مسیحانہ ایفائےعہد

کوئی مسیحانہ ایفائےعہد

یہ دنیاکیاہے؟بستیوں پرمشتمل یہ دنیا،چھوٹی بڑی بستیاں اوران میں ہنستے بستے ،روتے گاتے لوگ،اداس بھی مسروربھی،مولائی مست بھی اور فکرمندبھی۔ہاں یہی ہے ناں دنیا،انسان کے اندربھی توایک بستی ہے۔دل، یہ بھی توایک بستی ہے،ہربندہ اپنی بستی کامکیں...... دل جوایک چھوٹا سالوتھڑاہے،مگرہرکوئی ایک ایٹم بم  اٹھائے پھررہاہے،چاہتے ہوئے بھی اورنہ چاہتے ہوئے بھی،اس سے انکاربہت کٹھن ہے،بہت مشکل بھی اوربہت جاں لیوابھی،ہاں!نظرکرم ہو جائے توالگ بات ہے،مگریہ ہرایک کانصیباکہاں!اسی بستی سے انسان بستاہے اوراسی سے اجڑتا بھی ہے ۔وقت ساکت نہیں ہے لیکن یہ ہرایک پرمختلف گزرتا ہے۔صدیاں پل بن جاتی ہیں اور بعض اوقات پل صدیوں پربھاری.....کچھ توہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں کہ ارے اتنی جلدی گزرگیاوقت!......اورکبھی ہم بار بارگھڑی دیکھتے ہیں اورہمیں اندرسے آوازآتی ہے"گزرتاہی نہیں،ایک جگہ ٹھہرگیاہے وقت!"بس اندرکی بستی پرموقوف ہے یہ سب کچھ....کہ وہ وقت کوکیسے محسوس کرتی ہے۔لاکھ اچھاہو موسم،بہت سہانااورسحرانگیز،پرمسرت اورنشاط انگیز....لیکن یہ جواندرکی بستی ہے کبھی توگوشہ مسرت بن جاتی ہے اور کبھی اداسی کامسکن،بھوت بنگلہ،ہر شے کاٹنے کودوڑتی ہے۔ایساہی ہے ہرانسان کاموسم!کبھی دھوپ میں،جھلسادینے والی دھوپ میں راحت وآرام،اورکبھی بہارمیں خزاں رسیدہ ٹنڈمنڈدرخت،بے برگ وبار۔لیکن گزارناتوہے یہ وقت،جیسے بھی گزرے۔

مکمل پڑھنے کیلئے کنج مخفف کوچھوئیں:

https://bittertruth.uk/there-is-no-messiah-or-covenant/

 Compiled, edited and adapted by Khalid Latif

www.thekhalids.org

Site Information