Thursday, May 16, 2024
Assalam Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatahu

Hadith of the Day

Assalamo Alykum was Rehmatullahe wa Barakaatuh

Bismillahirrahmanirraheem

----

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ وسلم نے فرمایا چھ حالتیں ایسی ہیں جو بھی مسلمان ان میں سے كسی ایك حالت میں فوت ہوا تو اللہ پر ذمہ ہے كہ وہ اسے جنت میں داخل كر دے۔

 (١) وہ شخص جو جہاد كرنے كے لئے نكلا ،اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو اللہ كا ذمہ ہے،

(٢) وہ شخص جو كسی جنازے كے ساتھ چلا، اگر وہ اسی حالت میں مرگیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،

(٣)وہ شخص جس نے كسی مریض كی عیادت كی اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،

(٤)وہ شخص جس نے اچھی طرح وضو كیا پھر نماز پڑھنے كے لئے مسجد كی طرف چلا اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،

(٥)وہ شخص جوكسی  مسلنانوں کے امیر كے پاس صرف اس كی مدد اور عزت كے لئے آیا اگر یہ اسی حالت میں مرگیا تو یہ اللہ كے ذمے میں ہے،

(٦)وہ شخص جو اپنے گھر میں ہے كسی مسلمان كی غیبت نہیں كرتا، نہ ان پر ناراضگی كا اظہار كرتا ہے، اور نہ غصے كا، اگر وہ مرگیاتو وہ اللہ كے ذمے میں ہے۔

السلسلہ صحیحہ -٦١٨

----

Site Information